بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس چوتھی بار ملتوی ، نئی تاریخ 23 ستمبر ہوگی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس چوتھی بار ملتوی کردیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ 23 ستمبر ہوگی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس مسلسل چوتھی بار ملتوی ہونے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے لیے نئی تاریخ 23 ستمبر جاری کردی گئی۔
اب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 23 ستمبر بروز پیر 2 بجے ہوگا، اس سے قبل پہلی مرتبہ اسمبلی اجلاس کو 9 اگست اور پھر 26 اگست تک ملتوی کیا گیا تھا جبکہ تیسری بار 2 ستمبر اور چوتھی بار 23 ستمبر تک ملتوی کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی آپس کے اختلافات ختم ہونے تک اجلاس ہونا مشکل ہے،شکیل خان کو فارغ کرنے کے بعد مسئلہ بنا ہوا ہے