بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 12خارجیوں ہلاک

سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشنز کے دوران مزید 12 خارجی مارے گئے، مارے جانے والے خارجیوں کی تعداد 37 ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، جس کے دوران فتنہ الخوارج کو بڑا نقصان ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 12خارجی مارے گئے، ابتک 37 خارجی دہشتگرد ہلاک کئے گئے ہیں جبکہ 14 دہشتگرد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق علاقے میں امن کے قیام تک انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن جاری رکھے جائیں گے، مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔