بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

11فیصدپاکستانیوں کےمطابق ملکی حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، اپسو س رپورٹ

عالمی تحقیقی ادارے اپسوس کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ ہر 10 میں سےایک پاکستانی کی رائے کے مطابق حالات درست سمت میں ہیں،11فیصدپاکستانیوں کےمطابق ملکی حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

عالمی تحقیقی ادارے (اپسوس) کی پاکستان میں کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کےمتعلق جارہی کر دہ رپورٹ کے مطابق 8 فیصد شہری آبادی کے مقابلے 12 فیصد دیہی آبادی حالات سے زیادہ پراُمید ہے، 89فیصدشہریوں نےملکی حالات کی سمت کوغلط قراردیا،حالات سےپراُمید شہریوں کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، بہتری کی امید لگائے شہریوں کی شرح 18 فیصد سے کم ہو کر 11 رہ گئی ہے۔