بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دشمن قوتیں بلوچستان کےواقعات میں براہ راست ملوث ہیں،رانا ثنا اللہ

 

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن قوتیں بلوچستان کےواقعات میں براہ راست ملوث ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں معصوم لوگوں کوقتل کیا گیا، یہ لوگ کسی رعایت کےمستحق نہیں ہے، جولوگ ناراض ہےانہیں سرفرازبگٹی کےساتھ بیٹھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں بلوچستان کےواقعات میں براہ راست ملوث ہیں جن سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جیل میں سختیوں سےمتعلق کوئی ہدایت نہیں دی، اگرایسی کوئی شکایت ہے تو اسے حل کیا جائے گا، ہرپیشی پربانی پی ٹی آئی پریس کانفرنس کرتےہیں، پریس کانفرنس کوروکا جائے تو اسے سختی کہتے ہیں۔