اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہےکہ وزیراعظم محمدشہبازشریف اور مولانافضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں دوتہائی اکثریت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،مولاناسے احترام کا رشتہ ہے اور ہمارارابطہ رہتاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ مولانافضل الرحمان سے ہمارافطری اتحاد ہے ،ان سے کہاہے کہ آپ ہمارے ساتھ بیٹھے اچھے لگتے ہیں،تاہم اگرکوئی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھاہو تعلق ختم نہیں ہوجاتا ہے،ہمارامولاناسے رابطہ رہتاہے،انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمان سے دوتہائی اکثریت کےحوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،مجھے تو نمبرگیمزکا بھی نہیں پتہ کیونکہ اس پر کوئی بات ہی نہیں ہورہی۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام ججزکااحترام کرتےہیں ،ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی کا راستہ روکاجائے،جسٹس منصورعلی شاہ کے چیف جسٹس بننے سے ہمیں کوئی خدشات نہیں،جب مناسب وقت ہوگاتونئے چیف جسٹس کا نوٹی فکیشن جاری کردیاجائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی شدید مشکلات کا شکارہے،بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی پارٹی میں قبضے کی جنگ چل رہی ہے،گوجرانوالہ کے حلقے کا معاملہ سپریم کورٹ میں گیاتھا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازمیں کوئی ناراضگی نہیں،وفاق اور پنجاب میں بہترین تعاون قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے لندن جانے کی باتیں ابھی تک افواہ ہی لگ رہی ہیں۔