بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سمندری طوفان اسنیٰ کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

کراچی(ویب ڈیسک)سمندری طوفان اسنیٰ کے زیر اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بعض علاقوں میں 80 کلومیٹر تک رفتار کی ہوائیں چلتی رہی، تیز ہواؤں کے باعث گلشن اقبال اسٹیڈیم روڈ پر درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ پر دکانوں کے بورڈز گرگئے۔

ویدر اپڈیٹس پی کے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ناظم آباد میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔

 

 

ایک اور پوسٹ میں بتایا کہ طوفان اسنی کے اثرات نے سمندری علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کے نتیجے میں کلفٹن، ڈیفنس اور کراچی کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش ہو رہی ہے۔

 

 

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ رات محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن اب سائیکلون اسنیٰ کی صورت اختیار کرگیا، جو کراچی سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے، اس وقت اس کے زیر اثر شہر میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

قبل ازیں، چیف میٹرولوجسٹ نے کہا تھا کہ بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوگا، رات میں تیز اسپیل متوقع ہے، اس سمندری طوفان کی سمت بلوچستان، عمان کی جانب ہے، بارشیں اسی سسٹم کے زیر اثر ہو رہی ہیں۔