بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہنگری، بڈاپیسٹ کشمیر فیسٹیول کا انعقاد

بڈاپیسٹ میں کشمیر کی ثقافت کے رنگ، سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کی شرکت سے کشمیر فیسٹیول میں چار چاند لگ گئے، سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے ہنگری پارلیمنٹ اور بدا کیسل کا بھی دورہ کیا۔

بڈاپیسٹ، ہنگری کے دارالحکومت میں کشمیر کی ثقافت کے رنگ بکھیرنے والا تین روزہ کشمیر فیسٹیول، اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

پاکستان کے معروف صحافی، تجزیہ نگار اور مصنف سہیل وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی اس فیسٹیول میں شرکت کی۔

ہنگری، بڈاپیسٹ کشمیر فیسٹیول کا انعقاد

سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا بڈاپیسٹ ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں انہیں راجہ جمیل احمد خان اور راجہ زاہد محمود نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر سینئر صحافی نے کہا کہ بڈاپیسٹ کا یہ دورہ ان کے لیے یادگار ثابت ہوگا۔

فیسٹیول کے دوران مختلف رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، کشمیری موسیقی، روایتی رقص اور فنون لطیفہ کی جھلکیاں پیش کی گئیں جنہوں نے شرکاء کے دل موہ لیے۔

فیسٹیول میں کھانوں کے اسٹالز نے بھی خوب رونق بخشی، جہاں کشمیری پکوانوں کے منفرد ذائقے حاضرین کو پسند آئے، مہندی کے اسٹال پر خواتین اور بچوں نے روایتی ڈیزائنوں کو خوب پسند کیا۔

ہنگری، بڈاپیسٹ کشمیر فیسٹیول کا انعقاد

بچوں کے لیے جھولے اور دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی میلے کا حصہ تھیں، جنہوں نے ننھے شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

سینئر صحافی سہیل وڑائچ جب کشمیر فیسٹیول پہنچے تو سب سے پہلے فیسٹیول کے آرگنائزر زاہد محمود سے ملاقات کی۔

سہیل وڑائچ نے کشمیر فیسٹیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ کشمیری ثقافت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس سے عالمی سطح پر کشمیر کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں سہیل وڑائچ نے کہا کہ ایسے ایونٹس نہ صرف کشمیر بلکہ پاکستان کی گڈ وِل کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بڈاپیسٹ کا یہ فیسٹیول کشمیری ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کروانے کا ایک خوبصورت موقع ثابت ہوا۔

اس موقع پر سہیل وڑائچ نے بڈاپیسٹ کے اہم مقامات، ہنگری پارلیمنٹ اور بدا کیسل کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تاریخی عمارات کی خوبصورتی اور اہمیت کو سراہا۔

انہوں نے کروشیا اور سلوواکیہ کا بھی دورہ کیا۔