بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی خارجہ پالیسی پر حملے کامیاب نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر حملے کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزارت اطلاعات نے فیکٹ چیک کے”دی ڈپلومیٹ“ جریدے میں چین کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شائع ہونے والے آرٹیکل کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ جریدے نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اس طرح کے حملے کامیاب نہیں ہوں گے، آرٹیکل میں دیا گیا تاثر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے جو پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاسی نہیں کرتا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آرٹیکل جھوٹ اور سیاق و سباق سے ہٹ کر لکھا گیا، غیر ملکی شخصیات کے دورے پورا سال جاری رہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ آرٹیکل میں دورے اور دہشت گردی کے واقعات کے درمیان گمراہ کن ربط پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، آرٹیکل گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔