وفاقی بیوروکریسی میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے کیے جارہے ہیں جس کے بعد گریڈ 21 کے سیکرٹری وزارت سائنس وٹیکنالوجی علی طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
علی طاہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کئی گئی ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے ساجد بلوچ سیکرٹری وزارت سائنس وٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ساجد بلوچ اس سے قبل اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات تھے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقررو تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔