کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی سابق بوائے فرینڈ اور اُن کی فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
مریم نفیس نے حال ہی میں میزبان عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔
پوڈکاسٹ کے میزبان نے مریم نفیس سے سوال کیا کہ دو لوگوں کے رشتے میں ‘ریڈ فلیگ’ کیا ہوتا ہے؟، جس پر اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کو یہ لگتا ہے کہ کوئی ایسی بات ہے جو آپ اپنے شوہر یا بیوی کو نہیں بتا سکتے، مریم کی بات کو کاٹتے ہوئے میزبان نے پوچھا کہ کونسی بات؟ کسی سے ملنے کی بات؟
میزبان کے سوال پر مریم نفیس نے کہا کہ کوئی بھی بات ہوسکتی ہے لیکن ہاں اپنے سابق بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ سے ملاقات کرنے کی بات نہ ہو۔
اسی دوران، مریم نفیس نے کہا کہ میری ابھی تک اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ بات چیت ہے جبکہ اس کی فیملی کے ساتھ تو میرے کافی قریبی تعلقات ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ دراصل! میرے سابق بوائے فرینڈ کی بہن میری بیسٹ فرینڈ ہے، اسی وجہ سے میرا اُن کی فیملی میں بھی آنا جانا ہے اور میرے شوہر کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے میری بیسٹ فرینڈ کے گھر جانے یا اُسے اپنے گھر بُلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔
مریم نفیس نے مزید کہا کہ میں اپنی بیسٹ فرینڈ کی وجہ سے، اُس کے بھائی یعنی میرے سابق بوائے فرینڈ سے بھی رابطے میں ہوں، ہمارے درمیان دوستی نہیں ہے لیکن کوئی لڑائی بھی نہیں ہے، اگر کہیں ملاقات ہوتی ہے تو بات چیت ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ مریم نفیس نے سال 2022 میں امان احمد نامی شخص سے شادی کی تھی، اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔