بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جامعہ کراچی، طالب علم کی ڈگری اور انرولمنٹ کی منسوخی کی منظوری

جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ نے ایک طالب علم کی ڈگری اور انرولمنٹ کی منسوخی کی منظوری دے دی۔

جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوا جس میں ان فیئرمینز کمیٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق رپورٹ میں ایک طالب علم کی ڈگری اور انرولمنٹ کی منسوخی کی سفارش کی گئی تھی۔

ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ سینڈیکیٹ اراکین نے سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔