بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: اسپیئر پارٹس کی دکان میں ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے سعود آباد میں اسپیئر پارٹس کی دکان میں ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کو لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعود آباد میں اسپیئر پارٹس کی دکان میں واردات گزشتہ روز ہوئی تھی۔

ادھر فرید کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شرافی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔