بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیل بردار گاڑی مالکان کو انٹری کارڈ نہ ملنے پر پاک ایران شاہراہ بند

کوئٹہ: چاغی میں پاک ایران بارڈر سے تیل لانے والی گاڑی مالکان نے انٹری کارڈ نہ ملنے پر شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔

پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ نوکنڈی کے مقام پر بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پاک ایران بارڈر سے لوگ اپنی گزر بسر کے لیے انٹری کارڈ کے ذریعے فیول لاتے ہیں، نئے گاڑیوں کے مالکان نے انٹری کارڈ جاری نہ ہونے کے خلاف پاک ایران شاہراہ کو بند کر دیا جس سے مسافر پریشان ہیں۔