بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید برقرار نہیں رہے گا، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں ڈیڈ لاک مزید نہیں رہے گا، اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں۔
رؤف حسن نے امریکی خبر رساں ادارے ”وائس آف امریکا“ کو انٹرویو میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت ریاست کے مفاد میں ہے، ہم اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت سے نکلتا ہے، طاقت حکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ الیکشن مینڈیٹ حقیقی لوگوں کے پاس جانا چاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی عمل یا نئے انتخابات سے مینیڈیٹ کی تصحیح کی جائے۔
پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ مؤخر کرنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کے بعد سب سڑکوں پر تحریک چلائیں گے، ہم 8 ستمبر سے ملک گیر تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے، اجازت ملے یا نہ ملے 8 ستمبر کو جلسہ ہر حال میں ہوگا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت مخالف اتحاد میں مزید جماعتیں شامل ہونے جارہی ہیں، جے یو آئی سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بہت خوشگوار رہی ہے۔