بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا 8 ستمبر اسلام آباد جلسہ، انصاف یوتھ ونگ لاہور کو اہم ذمے داری مل گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کی 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، جلسے کی تیاریوں کی ذمہ داری انصاف یوتھ ونگ کو دیدی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انصاف یوتھ ونگ لاہور کو تیاری کی ہدایت کی ہے، صدر انصاف یوتھ ونگ عمار بشیر کو ٹیم متحرک کرنے کا کہا گیا ہے۔
بانی چیئر مین پی ٹی آئی نے لاہور کی جامعات اور کالجز کے طلباء کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سے جانے والے قافلوں کو انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداران لیڈ کریں گے۔