بغیر اجازت واپڈا کا نام استعمال کرنے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ”ایف آئی اے“ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی آٹھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو واپڈا کا نام بغیر اجازت استعمال کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں بننے والی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹز کو ایف آئی اے کی طرف سے نوٹس بھجوایا گیا ہے، ان میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی قصور، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی شیخوپورہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی فیصل آباد، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سرگودھا، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی ملتان، واپڈا سٹی فیصل آباد اور واپڈا سٹی گوجرانوالہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان سوسائٹیز نے واپڈا کا نام اور لوگو بغیر اجازت اپنے سوسائٹیز کے نام کے ساتھ استعمال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے جوائنٹ رجسڑار سے تمام سوسائٹیز کی تفصیل مانگ لی گئی ۔