پیپلزپارٹی کے بہاولپور سے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ سے نوسرباز نے 7 لاکھ روپے ہتھیالیے۔
پولیس کے مطابق اوچ شریف سے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ سے مبینہ فراڈ ہوا ہے۔
واقعہ کا مقدمہ سید عامر شاہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق خود کوپیپلزپارٹی کا جنرل سیکرٹری ظاہرکرنے والے نے پروجیکٹ منظوری کے بدلے 7 لاکھ مانگے۔
ایف آئی آر نے بتایاکہ مخدوم سید عامرعلی شاہ نے مطلوبہ رقم ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔