امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی امریکن شاعر اور ادیب رئیس وارثی کو لائف ٹائم اچیویمنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔
صدر بائیڈن کی جانب سے یہ میڈل نیویارک اسمبلی کی رکن جیسیکا گونزالز نے رئیس وارثی کو پیش کیا۔
رئیس وارثی گزشتہ 34 سال سے اردو کی عالمی سطح پر ترویج میں مصروف ہیں۔
انہوں نے اردو زبان کو اقوامِ متحدہ کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کے لیے یو این میں پہلی اردو کانفرنس کا بھی انعقاد کیا تھا۔
کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے سربراہوں اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اردو کی اہمیت تسلیم کی تھی۔
رئیس وارثی کو پاکستان کی اوورسیز منسٹری کی جانب سے فخرِ پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔