بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بارش سے فصل کو نقصان، روئی مہنگی

چیئرمین سی جی ایف احسان الحق کا کہنا ہے کہ بارشوں نے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان الحق نے کہا کہ فصل اور معیار متاثر ہونے سے ٹیکسٹائل ملز نے روئی کی درآمد شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار روپے اضافے سے پنجاب میں روئی کی قیمت 19500 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔

احسان الحق کا کہنا ہے کہ سندھ میں روئی کی قیمت 19200 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔