غزہ میں 5 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور یرغمالیوں کے اہل خانہ کی اپیل پر مظاہرین نے سڑکیں بند کردیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ ہوا۔ پولیس سے جھڑپوں میں کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔
مظاہرین کا نیتن یاہو سے غزہ سے مغویوں کی واپسی کا مطالبہ کیا جبکہ تل ابیب میں لیبر یونین نے آج عام ہڑتال کی کال دے دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں پانچ لاکھ شہری نیتن یاہو کی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔