بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: سائٹ ایریا میں تیز رفتار بس نے شہریوں کو روند ڈلا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تیز رفتار بس شہریوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ سائٹ ایریا میں باوانی چالی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار مسافر بس نے متعدد موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، واقعہ میں ایک موٹر سائیکل سوار اور راہ گیر شہری جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا، ریسکیو رضاکاروں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ عوام اپنے طور پر اس کی تلاش شروع کردی۔