بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی قتل

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد جاوید بٹ اپنی گاڑی میں سوار تھا کہ اسی دوران مسلم ٹاؤن کے قریب اسے ٹارگٹ کیا گیا ۔ فائرنگ سے جاوید بٹ کی بیوی گولی لگنے سے زخمی ہوئی ، گاڑی میں جاوید بٹ کی بیٹی بھی سوار تھی جو محفوظ رہی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد جاوید بٹ اقبال ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔