اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین کے کنوینئر محمود خان اچکزئی نے کہاہےکہ میں اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کروں گا ، طعنے نہ دیں مل بیٹھیں اور مسائل کا حل نکالیں، میاں صاحب مذاکرات کا کہتے ہیں،پیچھے سے چھریا ں مارتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے محمودخان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان اس وقت بحرانوں میں مبتلا ہے ،وقت کا تقاضا ہے کہ مل کر بحرانوں سے ملک کو نکالا جائے، سب سٹیک ہولڈرز بیٹھیں، اس ملک پر رحم کریں سارے لوگ بیٹھیں اور ملک کا سوچیں ،مذاکرات ہوں گے اور ہونے چاہئیں ،مذاکرات اس لیے ہونے چاہئیں کہ بد بخت بحران سے نکلا جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کو آئین کی بالادستی پر قائل کرنا ہے میں اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے مذاکرات کروں گا ،ہم نے اسٹیبلشمنٹ کا باعزت راستہ دینا ہے ،ہم نے اسٹیبلشمنٹ کو کہنا ہے کہ اب بس کریں ۔انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری سمیت سب آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپیکر ایوان کا محافظ بن کے کام کریں اگر صحیح کام نہیں کرنا تو سب گھر چلے جائیں گے پھر پاکستان جانے اور اس کا کام جانے۔