اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ نومئی کو فوج کی نہیں پاکستان کی سالمیت کی ریڈ لائن کراس ہوئی ، نومئی فالس فلیگ تھا تو بانی پی ٹی آئی اب ان سے بات کیوں کرناچاہتے ہیں؟
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ محمود اچکزئی نے جب کہاہے کہ وہ کسی کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کریں گے تو بانی پی ٹی آئی نے بعدمیں کہاکہ اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے بات کا مینڈیٹ دیا،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بار بات بیانات بدلتے رہتے ہیں،محموداچکزئی کو اس لئے آگے کررہے ہیں تاکہ کل مکرسکیں،انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہم سے کوئی مطالبہ یاشرط نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ روف حسن ترلے کررہے ہیں کہ این آرہو دیں،انہوں نے کہاکہ نومئی کو فوج کی نہیں پاکسان کی سالمیت کی ریڈ لائن کراس ہوئی نومئی فالس فلیگ تھا تو بانی پی ٹی آئی اب ان سے بات کیوں کرناچاہتے ہیں؟