اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاور پلانٹس کی جانب سے بنا بجلی پیدا کیے اربوں روپے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
16 پلانٹس گزشتہ سال میں 10 ارب روپے بنا بجلی پیدا کیے لے اڑے، ہوا سے پیدا بجلی بھی مہنگی دی گئی، ہوا سے پیدا کی گئی بجلی 38 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 ونڈ پاور پلانٹس ایک ارب 13 کروڑ ڈالرز سے زائد لاگت سے بنائے گئے اور یہ ونڈ پاور پلانٹس 2018 کے بعد صوبہ سندھ میں لگائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کم بجلی پیدا کر کے ونڈ پاور پلانٹس نے 10 ارب روپے کیسپٹی پیمنٹس لیں، ونڈ پاور پلانٹس نے سسٹم مسائل کے باعث بجلی پیدا نہیں کی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس کی مجموعی طور پر ماہانہ بجلی کی پیداوار میں 3 سے 4 فیصد حصہ ہوتا ہے۔