بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد : 3 کروڑ تاوان کے عوض اغواء ہونیوالا طالبعلم 24 گھنٹوں میں بازیاب

فیصل آباد (ویب ڈیسک) مدینہ ٹاؤن سے تین کروڑ تاوان کے عوض اغواء ہونے والا طالبعلم 24 گھنٹوں میں بازیاب کرالیا گیا ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کے مطابق کار سواروں نے نویں جماعت کے ایان کو گھر کے باہر سے اغواء کیا تھا، ملزمان نے لڑکے کی رہائی کے عوض 3 کروڑ روپے تاوان طلب لیا۔

سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی، تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے لڑکے کو بازیاب کروایا گیا جبکہ تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔