بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست یقینی بنائیں، صدر جو بائیڈن

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ایک بار پھر شکست سے دوچار ہوں اور کملا ہیرس ملک کی نئی صدر بن کر تاریخ رقم کریں۔

صدر جو بائیڈن نے یہ بات ریاست پنسلوینیا کے شہر پیٹسبرگ Pittsburgh میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہی۔

یہ پہلا موقع تھا کہ وہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ کسی ریلی میں شریک ہوئے ہیں، اس سے پہلے جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کنونشن میں شرکت کی تھی جس میں کملا ہیرس نے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی باضابطہ طور پر تسلیم کی تھی۔

صدر بائیڈن نے مجمع سے کہا کہ مل کر صرف ایک کام کرنے سے رہ گیا ہے اور پھر پوچھا کہ کیا آپ سب لوگ کملا ہیرس کو امریکا کا اگلا صدر بنانے کے لیے تیار ہیں اور کیا آپ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر ہرانے کے لیے تیار ہیں۔