بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں طوفانی بارشوں نے جل تھل ایک کردیا جب کہ اس دوران آسمانی بجلی بھی چمکتی رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجدالحرام میں نماز عشاء کے دوران بھی بارش ہوئی، جدہ میں ہونے والی گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں جب کہ جدہ ائیرپورٹ سے پروازوں کی روانگی بھی متا ثر ہوئی۔