بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی؛ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر لیڈی کانسٹیبل معطل

کراچی: لیڈی کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مذکورہ لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات ہے، ایس ایس پی ساؤتھ سے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے لہٰذا اس طرح کی غیرذمہ دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم بھی جاری کیا گیا ہے۔