بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احسن خان کا اپنے کرش کے بارے میں بتانے سے انکار، وجہ کیا ہے؟

احسن خان اس وقت ملک کے سب سے بڑے ٹیلی ویژن اور فلمی ستاروں میں سے ایک ہیں۔ انہیں بہترین پرفارمنس، میزبانی اور مہذبانہ انداز کی وجہ سے لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اپنے مداحوں کے ساتھ بھی بہت کچھ کھل کرشیئر کرتے ہیں۔

وہ اپنے شومیں کئی لوگوں سے کئی سوال پوچھتے ہیں اورخود سے پوچھےجانے والے سوالوں کا بھی جواب دیتے یں۔ لیکن اس بار ایک سوال تھا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔

احسن خان نجی چینل کے ایک شو میں مہمان تھے اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا کسی کے ساتھ کرش ہے؟ تو انہوں نے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

انہوں نےکہا کہ ہم سب اپنی زندگی میں لوگوں کو پسند کرتے ہیں اور کرش بھی ہوتے ہیں۔ لیکن وہ کسی خاص وجہ سے براہ راست ٹیلی ویژن پر ان کا نام نہیں لیں گے اور وہ اس کا جواب اپنے پاس محفوظ رکھیں گے۔

احسن خان نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کہ ان کے بچے اب بڑے ہو رہے ہیں اور وہ ایک شادی شدہ شخص ہیں اس لیے وہ اپنی بیوی کے احترام میں نام نہیں لینا چاہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی زندگی کی محبت کا اتنا احترام کیا جانا چاہیے کہ آپ ٹیلی ویژن پر کسی اورکا نام لینا شروع نہ کریں۔ کیونکہ یہ اسےاچھا نہیں لگے گا۔