کراچی: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے خصوصی طیارے نے پاکستانی حدود کا استعمال کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پوپ فرانسس کے جہاز نے اٹلی سے جکارتہ جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ پوپ فرانسس نے پاکستان کی فضائی حدود سےگزر نے پر خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے پاکستان کی فضائی حدود کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا، اس موقع پر ائیرٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کو ویلکم کیا۔
پوپ فرانسس کی جانب سے صدر پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا۔