چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چینی وزیراعظم پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے اور اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے۔
اس دورے کی دو نوعیت ہیں، ایک تو یہ کہ یہ دوطرفہ سرکارہی دورہ ہے دوسری طرف وہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی بھی کریں گے۔
چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔