اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اور سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان کے لیڈر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ملک کو درپیش پیچیدہ مسائل کے حل کیلئے متعدد تجاویز پر بات چیت ہوئی۔
ترجمان تحریک تحفظ پاکستان اخوند زادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دونوں سینئر سیاسی رہنماؤں کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین اے پی سی طلب کرنے پر اتفاق ہوا۔