بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کئی گھنٹے تصادم کے بعد پی ڈبلیو ڈی ملازمین اور اسلام آباد پولیس کے مذاکرات کامیاب، شاہراہ کھول دی گئی

پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی بندش کے خلاف ملازمین اور اسلام آباد پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، پی ڈبلیو ڈی ملازمین نے جی نائن ون راستے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے اور ٹریفک دونوں اطراف سے اپنے معمول پر رواں دواں ہے، جبکہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔ مختلف شہروں سے آئے ملازمین پی ڈبلیو ڈی کے دفتر ہی میں قیام پذیر ہوں گے۔
منگل کو پی ڈبلیو ڈی ملازمین ادارے کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا، احتجاج کے دوران پاک پی ڈبلیو ڈی کا آفس میدان جنگ بن گیا، پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے خلاف پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔
پولیس سے تصادم کے بعد مظاہرین سری نگر ہائی وے کی طرف روانہ ہوگئے اور پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔
کافی دیر جاری رہنے والی شیلنگ کے بعد ملازمین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔