کراچی: ٹک ٹاک پر لیڈی کانسٹیبل کی وائرل ویڈیو کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو معطل کردیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے ایس ایس پی ساؤتھ سےلیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی ۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ پولیس پروفیشنل ادارہ ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ فعل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
خیال رہےکہ انٹرنیٹ پر سندھ پولیس کی خاتون کانسٹیبل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ماریہ نامی خاتون کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی ناصرف اپنی لوکیشن بتائی بلکہ صارفین کو دعوت بھی دی کہ اگر کوئی ملنا چاہتا ہے تو اس جگہ آکر مجھ سے مل سکتا ہے، کانسٹیبل ماریہ گزری تھانے میں تعینات تھی۔
دوسری جانب ایک اور واقعے میں انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔
بغدادی تھانےکے کانسٹیبل ذیشان کو دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانے اور انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق کانسٹیبل ذیشان نے 2023 میں انٹرنیٹ پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ذیشان کو ایس ایس پی سٹی آفس رپورٹ کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی کسی اہلکار کو اسلحہ کے ساتھ کھیلنے یا استعمال کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کی صوت میں کارروائی کی جائے گی۔