بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلی بار زرعی شعبے کی برآمدات 8ارب ڈالر تک پہنچیں، جام کمال

وزیرتجارت جام کمال نے کہاکہ پہلی بار زرعی شعبے کی برآمدات 8ارب ڈالر تک پہنچیں، چاول کی برآمدات 4ارب ڈالرتک پہنچ گئیں جو ایک سنگ میل ہے۔
اسلام آباد میں وزیرتجارت جام کمال کی زیرصدارت کونسل آف رائس اورڈیری پروڈکٹس کاورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں برآمدکنندگان سے چاول اور ڈیری کی صنعت کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بحث ہوئی، وزیر نے ڈیری کی پیداوار اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی پر زور دیا ہے۔
اجلاس میں وزیرتجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ پہلی بار زرعی شعبے کی برآمدات 8ارب ڈالر تک پہنچیں،چاول کی برآمدات 4ارب ڈالرتک پہنچ گئیں جو ایک سنگ میل ہے، پاکستان دنیا میں چاول کی صنعت میں ایک لیڈنگ کرداررکھتا ہے، 2030 تک چاول کے 10 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کیاجاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت برآمد کنندگان کے ٹیرف اور توانائی کے خدشات کو دور کرے گی، پاکستان چاول کی برآمدات میں یورپی اور خلیجی منڈیوں میں سرفہرست ہے،نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈبرآمدات بڑھانے کیلئےکونسل کی سفارشات پرغورکرےگا۔