اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے چیف ہپ طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ اخترمینگل کا اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ فوری قبول نہیں کیاجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اخترمینگل کا پاکستان کی سیاست میں بڑ انام ہے ،ان اسمبلی میں رہناچاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں شناختی کارڈ دیکھ کرقتل کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، بلوچستان کے حوالے سے بحث ضرور ہو گی ۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کبھی نہیں کہاکہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرو۔