اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور راناثناء اللہ نے کہاہےکہ حکومت اخترمینگل سے ضروررابطہ کرے گی ،کوشش ہوگی کہ اخترمینگل کی ناراضی دور کی جائےاور وہ رکن اسمبلی رہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ اختربلوچستان کے سینئر اور اہم رہنماہیں، شایدکوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی اخترمینگل کو بروقت اطلاع نہیںہوسکی تھی ، حکومت اخترمینگل سے رابطہ کرے گی وہ پی ڈی ایم کا حصہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اخترمینگل ا س سے ملتی جلتی بات کافی عرصے سے کررہے ہیں،تحفظات کے باوجود اخترمینگل نظام کے ساتھ چلتے رہے ہیں،جن خرابیوں کی اخترمینگل نشاندہی کررہے ہیں ان میں بھی بہتری ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ محموداچکزئی2014 سے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، محموداچکزئی سے ہم بغیرکسی مذاکرات کے بھی ملتے رہے ہیں اور ملتے رہیں گے۔دوسری طرف کہتے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے مذاکرت نہیں ہوں گےانہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی اور مولانافضل الرحمان کے ساتھ ہماری قیادت کے اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے نومئی اور اسٹیبلشمنٹ پرموقف واضح نہیں ہے،محموداچکزئی سے ملاقات میں پوچھاہے کہ آپ کو کس قسم کا مینڈیٹ دیاہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کبھی نہیں کہ پی ٹی آئی کو نکال کر باقی پارٹیاں بیٹھیں۔ان کی بھی یہی سوچ ہےکہ پی ٹی آئی سمیت سب سے بات ہونی چاہئے۔مذاکرات میں کوئی رکاوٹ ہے تووہ بانی پی ٹی آئی ہیں۔