بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناجائز ری فنڈ کا اجراء، ایف بی آر نے 2 اہم افسران معطل

فیڈر بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ناجائز ری فنڈ جاری کرنے پر 2 افسران کو معطل کر دیا گیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق گریڈ 19 کی افسر سعیدہ اسلام کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، اورگریڈ 18 کی افسر شذرہ حمید کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں افسران کو ڈی جی انٹیلی جنس انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی انفارمیشن پر معطل کیا گیا۔