اسلام آباد:سینئرسیاستدان دانیال عزیزنے کہاہے کہ آکسفورڈیونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہودی لابی کی سپورٹ حاصل ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے دانیال عزیزنے کہاکہ لندن کے میئرکے الیکشن میں بھی عمران خان نے پاکستانی امیدوار میئرصادق کی حمایت نہیں کی تھی ، غزہ کے معاملے پرپی ٹی آئی کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء نے غزہ کے حوالے سے احتجاج اور مظاہرین کئے تو یہودی لابی کے پریشر کی وجہ یونیورسٹیز کے جانسلرز کو استعفے دینے پڑے۔