لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے بدتمیزی کرنے پر وکیل کو گرفتار کرا دیا۔
زاہد محمود گورایہ ایڈووکیٹ زبردستی روسٹرم پر آئے اور عدالتی حکم کے باوجود کمرہ عدالت میں بدامنی کی صورتحال پیدا کی۔
عدالتی حکم عدولی پر ہائیکورٹ سکیورٹی طلب کی گئی اور انہیں ہائیکورٹ سکیورٹی نے تحویل میں لے لیا۔ وکیل زاہد محمود گورایہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ کے جج کیساتھ بدتمیزی کرنے والے وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی
زاہد محمود گورایہ ایڈووکیٹ کو اس سے قبل بھی توہین عدالت پرسابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 6 ماہ قید کی سزا سُنائی تھی۔