بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

44 فیصد پاکستانیوں کے مطابق مختلف سیاسی نظریات والوں کے درمیان شادی مشکل ہے، سروے

44 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی ، ن لیگ اور دیگر مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتوں کو مشکل قرار دیا  ۔
عوامی آراء جاننے والے ادارےگیلپ پاکستان نے ملک میں شادیوں کے رجحان سے متعلق سروے جاری کیا ہے۔
سروے نتائج کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی ، ن لیگ اور دیگر مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے خاندانوں اور ووٹرز کے درمیان رشتہ ہونا مشکل ہے۔
40 فیصد افراد ایسے بھی تھے جنہوں نے اختلاف کرتے ہوئےکہا کہ مختلف سیاسی نظریات رکھنے والوں کے درمیان شادی مشکل نہیں ہے۔
سیاسی اختلافات کی بنیاد پر رشتوں میں مشکلا ت کا تاثر خواتین ، دیہی آبادی اور 30 سال تک کے نوجوانوں میں زیادہ ہے۔
خواتین میں 48 فیصد جب کہ مردوں میں 40 فیصد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایتیوں کے درمیان رشتوں کو مشکل کہا۔
دیہی آبادی میں یہ شرح 49 فیصد جب کہ شہروں میں 35 فیصد نظرآئی، 30 سال تک کے نوجوانوں میں 56 فیصدنے مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے افراد کے درمیان شادی کو مشکل کہا۔