وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ گذشتہ ماہ اگست میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد تک گرنا ’حادثہ نہیں بلکہ نتائج‘ ہیں۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ادارہ برائے شماریات کے مطابق اگست میں پاکستان کی سالانہ افراطِ زر (مہنگائی) کی شرح 9.6 فیصد تک گر گئی ہے اور تقریباً تین سالوں میں پہلی بار یہ شرح سنگل ہندسے پر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میری توجہ عام آدمی کو ریلیف دینے پر ہے۔ ابھی ہمارا کام مکمل نہیں ہوا اور ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، لیکن ہم حقیقی ترقی کر رہے ہیں۔‘
گذشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہِ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی قوم کے لیے خوشخبری سے کم نہیں۔
شہباز شریف کہ ’معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی قوم کے لیے خوشخبری سے کم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج عوام کی خوش حالی کی صورت میں عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
’عام آدمی کی زندگی کو آسان اور اس کی معاشی خوشحالی کے بغیر پاکستان کی ترقی کے ہدف کا حصول ممکن نہیں۔