راولپنڈی:وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو وار گیم اور خطرے کے میدان میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ضروری طاقت کا نازک توازن برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے کردار کو تسلیم کیا اور روزگار کے جدید تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی تعریف کی۔
اس موقع پر عسکری قیادت نے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔