اسلام آباد(ملک نجیب)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 8 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی، اور این او سی جاری کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکی گئیں،
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا
خیبرپختونخواہ، پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کے الگ نقشہ جاری کیا گیا،
پنجاب سے بذریعہ جی ٹی روڑ آنے والے کارکنان کے لیے الگ روٹ جاری کیا گیا،
اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیا،
نوٹیفکیشن کے مطابق دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جلسے کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا،
جلسے کی اجازت ہوگی تاکہ کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی، اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے، آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکورٹی کے ذمہ دار ہونگے، ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی، این او سی کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ سنگجانی کے کھلے مقام پر ہوگا، جبکہ شرکا جلسہ کسی اور جگہ نہیں جائیں گے۔
این او سی میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران شرائط کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ جلسے میں خیبرپختونخوا اور پنجاب سے آنے والے لوگ موٹروے استعمال کریں، جبکہ اسلام آباد کے رہائشی مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
این او سی کے مطابق جلسے کے دوران کاروبار یا سڑک بلاک نہیں ہوگی۔