کراچی (ویب ڈیسک) یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں دونئے جنگی بحری جہاز باقاعدہ طور پر شامل کرلیے گئے۔
یوم دفاع پر پاک بحریہ میں دو نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، پی این ایس بابراور پی این ایس حنین پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل کرلیے گئے ۔
صدر آصف علی زرداری بطور مہمان خصوصی تقریب میں پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل پی این ایس بابرترکیہ میں جبکہ پی این ایس حنین رومانیہ میں تیار کیا گیا۔
ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس بابرکلاس کے4جہاز پاک بحریہ میں شامل ہے، پی این ایس بابرورٹیکل لانچنگ سسٹم سے لیس ہے۔