اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو فسطائیت زدہ حکومت نے مذاق بنا دیا۔
پی ٹی آئی کے گرفتار رکن قومی اسمبلی اور چیف وہیپ عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اسپیکر کی اجازت کے بغیر چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی۔ہم اپنا پوائنٹ اف ویو عوام کے سامنے دنیا کے ساتھ رکھیں گے۔پاکستان کی پارلیمنٹ کو اس فسطائیت زدہ حکومت نے مذاق بنایا۔اس پارلیمنٹ کو بند ہونا چاہیے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ یہاں وہی ہوگا جو طاقتور چاہیں گے۔ یہ اللہ کا قانون ہے کہ طاقتور ہمیشہ طاقتور نہیں رہتا فتح بالاخر حق کی ہو اور سچ کی ہوتی ہے۔ پارلیمنٹ بلڈنگ کے اندر کوئی چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی۔ ہمارے رولز کہتے ہیں اور رولز ہم نے قانون سے ہی بنائے ہیں۔ کیسے ممکن ہے کہ یہاں اسمبلی کی سیکیورٹی تھی ں پوری مینجمنٹ ہے پورا سٹاف ہے ہزاروں لوگ ہیں ان کو سانپ سونگھ گیا تھا۔ انہوں نے دروازے کھول دئیے سائیڈ پر ہو گئے۔