بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 124 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔