بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

ذرائع اہل خانہ کے مطابق ان کی نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سابق صدر پاکستان کی عمر 92 سال تھی، ان کی بہو سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کے اہم رہنما ہیں۔

ان کی پیدائش منڈی بہاؤالدین میں ہوئی تھی، انہوں نے 1951 میں پنجاب لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

رفیق تارڑ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج بھی رہے۔

سیاسی سفر

محمد رفیق تارڑ انیس سو ستانوے میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے۔

ان کے دور میں صدر کے اختیارات کو بتدریج کم کیا گیا اور بالآخر تیرھویں ترمیم کے ذریعے صدر کے اختیارات میں آئین کی روح کے مطابق مکمل طور پر کمی کردی گئی۔

انیس سو ننانوے میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ سن دوہزار ایک تک صدر رہے۔