اسلام آ باد(ویب ڈیسک) رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وفاقی کا بینہ کے 27اگست 2024کےفیصلوں پر عمل درآ مد شروع ، وزارت صحت نے تین اداروں کو ایک میں ضم کردیا ہے۔
نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن ڈویژن نے ریجنل ٹر یننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آ باد، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز اسلام آ باد اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فر ٹیلٹی کیئر کراچی کا انضمام کرکے انہیں ایک ٹر یننگ اینڈ ریسرچ ادارے میں تبدیل کردیاگیا جس کا فوکس پاپولیشن پر ہو۔
نئے ادارے کو ڈی جی پاپولیشن وزارت قومی صحت کے زیر انتظام کردیاگیا ۔ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہجہان نے اس انضمام کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔